the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ابوظہبی کے ولی عہد اوریواے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور روسی دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ماسکو دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی۔




style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq', 'Nafees nastaleeq', 'Nafees Web Naskh', Helvetica, sans-serif;">
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان کیری اور الشیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی بات چیت میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔

جان کیری سے ملاقات کےموقع پر امارات کیقومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زاید آل نہیان، وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور دیگر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور خلیج سمیت پوری دنیا میں امن امان کے قیام کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.